خیبرپختونخوا میں بدامنی، مہنگائی، بڑھتی کرپشن اور امن و امان کی بگڑتی صورت حال پر عوام کی جانب سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔
خیبر پختونخوا کی عوام نے وزیراعلیٰ محمد سہیل خان آفریدی کی ناقص کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی اصل مسائل اور شہدا کی قربانیوں کو بھلا کر صرف احتجاجی سیاست چمکانے میں مصروف ہیں۔
شہری نے کہا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سیاسی جلسوں کے بجائے عوامی مسائل پر توجہ دیں اور انہیں صوبے میں امن و امان کی بہتری اور مہنگائی کے خاتمے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کرنے چاہئیں۔











