سہیل آفریدی نے پاکستان توڑنے کی بات کیوں کی ،سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا

اسلام آباد۔وزیراعلی خیبر پختونخواہ سہیل آفریدی کی جانب سے پاکستان توڑنے کی گفتگو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہےاور ایک ہنگامہ سے برپا ہے

گزشتہ روز وزیر اعلی سہیل آفریدی عمران خان سے ملاقات کے لئے اڈیالہ جیل پہنچے جہاں پر دو ٹرک کھڑے کر کے راستہ بند کر دیا گیا

اس دوران وزیراعلی اور پولیس اہلکار کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وزیراعلی پولیس اہلکار کو راستہ کھولنے کا کہہ رہا ہے جس پر پولیس اہلکار نے کہا کہ آپ واپس چلے جائیں راستہ نہیں کھلے گا اس پر وزیراعلی نے کہا کہ پاکستان توڑنے کی بات کررہے ہو جس پر پولیس اہلکار نے کہا کہ معذرت خواہاں ہوں

پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں رہنے والے تارکین وطن نے وزیراعلی کے اس بیان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وزیراعلی کو اس قسم کی گفتگو کرتے ہوئے سوچ سجھ کر الفاظ کا چنائو کرنا چاہیے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں