چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس یحییٰ آفریدی نے عمران خان اور ان کی اہلیہ سے متعلق مقدمات عید کے بعد مقرر کرنے کی یقین دہانی کرادی۔
سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ کی سپریم کورٹ اسلام آباد میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات ہوئی۔
ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے بتایا کہ چیف جسٹس پاکستان نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ سے متعلق مقدمات عید کے بعد مقرر کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔











