اسلام آباد۔مارگلہ ہلز میں آگ بھڑکنے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے تمام مارگلہ ٹریلز کو فوری طور پر بند کر دیا ہے۔
انتظامیہ کے مطابق شہری آگ پر مکمل قابو پانے تک ٹریلز پر جانے سے گریز کریں۔ حکام نے بتایا کہ ریسکیو ٹیمیں کارروائی میں مصروف ہیں اور پہاڑیوں پر لگی آگ جلد بجھا لی جائے گی۔











