وفاقی وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری نے پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے بجلی سبسڈی کے خاتمے کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ 200 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور حکومت ان صارفین کے لیے سبسڈی جاری رکھے گی اور رجسٹریشن اور کیو آر کوڈ نظام کے ذریعے سبسڈی کی شفاف اور مؤثر فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاور سیکٹر سے متعلق گزشتہ چند ہفتوں کے دوران میڈیا اور سوشل میڈیا پر مختلف ایشوز زیر بحث رہے، جن کے حوالے سے حقائق عوام کے سامنے رکھنا ضروری ہے تاکہ لوگ خود فیصلہ کر سکیں کہ پاور سیکٹر میں جاری اصلاحات اور حکومتی اقدامات پر اعتماد کیا جانا چاہیے یا نہیں۔











