پشاور۔گورنر خیبر پختونخوانے کہا ہے کہ پشاور سے کراچی، لاہور اور کوئٹہ کی پروازیں صوبے میں معاشی سرگرمیوں میں تیزی لائیں گے۔
گورنر خیبر پختونخوا دفتر سے جاری بیان میں کہاگیا ہے کہ نئی ایئرلائنز کے فلائٹس سے خیبر پختونخواہ میں روزگار، سیاحت اور تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا
ساؤتھ ایئر نے تمام آپریشنل، تکنیکی اور انتظامی تیاریاں مکمل کر لی ہیں، ساؤتھ ایئر رواں ماہ ملک بھر میں اپنے فضائی آپریشن کا آغاز کررہی ہے ملک کے چھوٹے اور دور دراز علاقوں کو فضائی نیٹ ورک سے جوڑنا ہمارا ہدف ہے۔
ڈیرہ اسماعیل خان ہمارے لیے انتہائی اہم اسٹیشن ہے، چیئرمین ساؤتھ ایئرڈی آئی خان کے لیے روزانہ پروازیں چلانے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔ساؤتھ ایئر چترال کے لیے بھی باقاعدہ پروازیں شروع کرے گی۔
ساؤتھ ایئر پشاور سے کراچی اور پشاور سے کوئٹہ کے لیے بھی پروازیں چلائے گی۔
واضح رہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان ائیرپورٹ کے آپریشنز کو 2015 میں معطل کر دی گئی تھی جن کو دوبارہ جلد بحال کرنے کی کوششیں ہو رہی ہیں۔
جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے سینیٹردوست محمد محسود سینیٹ میں اس ائیرپورٹ کو کھولنے کیلئے بار بار آواز اٹھاتے رہے ہیں۔











