جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے گلگت بلتستان کے انتخابی نتائج کو مسترد کردیا۔
پشاور میں مفتی محمود مرکز پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ گلگت بلتستان میں جو الیکشن ہوئے نتائج کو مسترد کرتے پیں۔
انہوں نے کہا کہ وفاق امن و امان سمیت دیگر معاملات پر تمام جماعتوں کو اعتماد میں لے، اس طرح کچھ پیشرفت ہوگی اور بات آگے بڑھے گی۔











