راولپنڈی ۔مسلم لیگ (ن) کے سابق سینیٹر تاج آفریدی گاڑی حادثے میں جاں بحق ہوگئے ۔
یہ حادثہ راولپنڈی موٹروے ایم ون پر پیش آیا جہاں پر سابق سینیٹر تاج آفریدی کی گاڑی کرنل شیر خان انٹرچینج کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی ۔
اس افسوسناک واقعہ میں سابق سینیٹر تاج آفریدی جاں بحق جبکہ ڈرائیور معمولی زخمی ہوا ہے جسے طبی امداد فراہم کرنے کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق سابق سینیٹر اسلام آباد سے پشاور جارہے تھے ،یہ حادثہ گاڑی میں مکینیکل فالٹ کی وجہ سے پیش آیا ہے۔











