خیبرپختونخوا میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 بچے جاں بحق، مدرسے کی چھت منہدم، 20 سے زائد طالبات زخمی

خیبرپختونخوا کے ضلع لوئر دیر میں مدرسے پر آسمانی بجلی گرنے سے 20 سے زائد طالبات زخمی ہوگئیں جب کہ ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل کے علاقے بازار زخہ خیل میں آسمانی بجلی گرنے سے دو بچے جاں بحق جبکہ ایک ہی خاندان کے تین افراد زخمی ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع لوئر دیر میں خواتین کے مدرسے پر آسمانی بجلی گرنے سے 20 سے زائد طالبات زخمی ہوگئیں، مدرسے میں 250 کے قریب طالبات موجود تھیں، زخمی طالبات کو طبی امداد کیلئے واڑی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں