پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آزاد جموں و کشمیر میں انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔
پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد جاری اعلامیے کے مطابق پی ٹی آئی نے آزاد جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہارِ یک جہتی کے لیے انتخابات میں حصہ نہیں لینے کا فیصلہ کیا اور باقاعدہ علان کردیا گیا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ موجودہ حالات میں انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، یہ سیاسی حکمت عملی نہیں بلکہ کشمیری عوام کے ساتھ اصولی یک جہتی ہے، اس وقت آزاد کشمیر شدید سیاسی اور انسانی بحران سے گزر رہا ہے۔











