سوات: نمازِ جنازہ میں فائرنگ، پیپلز پارٹی رہنما جاں بحق

سوات کے علاقے مٹہ میں نمازِ جنازہ کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

ڈی ایس پی مٹہ کے مطابق گھڑئی چپریال میں نمازِ جنازہ کے دوران نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پاکستان پیپلز پارٹی کے تحصیل صدر سمیع اللہ گولیاں لگنے سے موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک اور شخص زخمی ہوا۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش اور واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ بظاہر پرانی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، تاہم پولیس مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ واقعے کے تمام حقائق سامنے لائے جا سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں