پشاور: ٹانک میں جنڈولہ وانا روڈ پر تھانہ شہید مرید اکبر کے حدود میں پویس کی بکتر بند گاڑی پر دھماکے کے نتیجے میں اے ایس آئی سمیت دو پولیس اہلکار شہید اور دو زخمی ہوگئے۔
ضلع بھر کی پولیس کو ہائی الرٹ کرکے سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا گیا، پولیس حکام کے مطابق دھماکے کی نوعیت ریموٹ کنٹرول آئی ڈی ہو سکتی ہے۔
شہید ہونے والوں میں اے ایس آئی فرید اللہ اور سپاہی اختر زمان جبکہ زخمی پولیس اہلکاروں میں قدرت اللہ اور عبدالمالک شامل ہیں۔ شہید اور زخمی اہلکاروں کو ڈی ایچ کیو اسپتال ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کر دیا گیا۔











