پشاور۔خیبر پختونخوا میں تقریباً 4 ہزار قومی شناختی کارڈز کو مشکوک قرار دے دیا گیا ہے۔
نادرا نے مشکوک شناختی کارڈز کی تصدیق اور انکوائری کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے جبکہ متعلقہ افراد کو طلبی کے نوٹس بھی جاری کر دیئے گئے۔
مشکوک شناختی کارڈز کی بڑی تعداد ضم شدہ اضلاع سے جاری ہوئی، تاہم بندوبستی اضلاع میں بھی قابلِ ذکر تعداد میں ایسے کارڈز جاری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
نادرا نے بڑی تعداد میں شناختی کارڈز بلاک کر دیے ہیں، جبکہ بلاک شدہ شناختی کارڈز کی بحالی کے لیے سخت شرائط بھی مقرر کر دی گئی ہیں۔











