مردان چارسدہ روڈ پر گاڑی سے چار کلو گرام آئس اور ہیروئن برآمد

پشاور: خیبرپختونخوا میں بھاری مقدار میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

ایکسائز بیورو آف انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن مردان اسکواڈ نے خفیہ اطلاع پر مردان چارسدہ روڈ پر کامیاب کارروائی کی۔

کارروائی کے دوران گاڑی نمبر ’’ACC-887 اسلام آباد‘‘کی تلاشی لینے پر 2 کلوگرام آئس اور 4 کلوگرام ہیروئن برآمد ہوئی جس پر منشیات کو قبضے میں لے کر واقعے کا مقدمہ تھانہ ایکسائز مردان میں درج کرلیا گیا جبکہ مزید تفتیش اور قانونی کارروائی جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں