لمبی عمر کےلیے ہر سال کروڑوں روپے خرچ کرنے والا ارب پتی لاعلاج بیماری میں مبتلا

لمبی عمر اور اینٹی ایجنگ تحقیق کے حوالے سے دنیا بھر میں شہرت رکھنے والے امریکی ٹیک انٹرپرینیور برائن جانسن نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ایک نایاب اور فی الحال ناقابلِ علاج بیماری میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

انہوں نے اپنی صحت سے متعلق یہ تفصیلات سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک تفصیلی پوسٹ کے ذریعے شیئر کیں۔

برائن جانسن کے مطابق انہیں آٹو امیون گیسٹرائٹس نامی بیماری لاحق ہوئی ہے، جو معدے کو متاثر کرنے والی ایک دائمی کیفیت ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی صحت پر پہلے سے کہیں زیادہ گہری نظر رکھی جا رہی ہے تاکہ یہ جانچا جا سکے کہ آیا ان کا مدافعتی نظام اس بیماری کے خلاف مؤثر انداز میں ردعمل دے سکتا ہے یا نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں