امریکی صدر نے گزشتہ روز سعوی عرب کے ساتھ 30 سالہ جوہری معاہدے کی منظوری دی تھی جس پر اسرائیل نے روایتی واویلا مچایا اور آج ٹرمپ نے نئی شرط رکھ دی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا اور سعودی عرب کے درمیان مجوزہ سول جوہری تعاون کا معاہدہ اس وقت تک حتمی منظوری حاصل نہیں کرے گا جب تک سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہو کر اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں لاتا۔











