سوشل میڈیا پر ان دنوں رجب طیب اردوان سے منسوب ایک بیان تیزی سے وائرل ہورہا ہے، جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اگر پاکستان، امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی نہ کرتا تو ترکیہ اسرائیل پر حملہ کردیتا۔
یہ ویڈیو 11 اپریل کو ایکس (ٹوئٹر) پر شیئر کی گئی، جس کے ساتھ ایک ایسا کیپشن شامل کیا گیا جس میں پاکستان کے کردار اور اسرائیل کے خلاف ممکنہ کارروائی کا ذکر تھا۔
اس پوسٹ کو لاکھوں افراد نے دیکھا، ہزاروں بار لائیک کیا گیا اور بڑے پیمانے پر شیئر بھی کیا گیا، جس کے بعد یہ دعویٰ دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز تک پھیل گیا۔











