سوات میں ایک دلخراش واقعہ سامنے آیا جہاں ایک ماں نے اپنے دوسرے شوہر کے ساتھ مل کر 3 سالہ معصوم بیٹی کو گلا دباکر قتل کردیا۔
پولیس کاکہنا ہے کہ ماں نے بیٹی کی لاش کو کپڑے میں لپیٹ کر امانکوٹ کی پہاڑی میں ایک گھڑے میں دفن کردیا تھا کیونکہ تین سالہ بچی تمناان کے جرائم میں رکاوٹ بن رہی تھی۔
ایس پی انویسٹی گیشن بتایا کہ ملزم انعام اللہ ولد شریف زادہ نے خاتون عذرا کو اس کے پہلے شوہر ناصر سے طلاق دلوا کر شادی کی ۔











