کرم۔ خیبر پختون خوا کے ضلع کرم میں طویل عرصے سے غیر فعال پارہ چنار ایئر پورٹ کو دوبارہ فعال کر دیا گیا۔
پاک فوج، ایف ڈبلیو او اور پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی کی کاوشوں سے ایئر پورٹ فعال ہوا ہے۔
پاک آرمی ایوی ایشن نے 26 اپریل کو رن وے کی فعالیت اور آپریشنل تیاریاں جانچنے کے لیے آپریشنل لینڈنگ اور ٹیک آف ٹرائلز کیے۔ پاک آرمی ایوی ایشن نے مجموعی طور پر 6 کامیاب لینڈنگ اور ٹیک آف ٹرائلز مکمل کیے۔











