جنوبی وزیرستان کے ڈاکٹر عبدالوہاب محسود عالمی سائنسدانوں شامل

پشاور:ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کی جانب سے ان پاکستانی محققین کے اعزاز میں ایک پروکار تقریب کا انعقاد کیا گیا جنہوں نے سٹینفورڈ یونیورسٹی کی حالیہ عالمی درجہ بندی میں دنیا کے بہترین دو فیصد سائنسدانوں میں جگہ بنائی ہے۔

جنوبی وزیرستان مکین سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر عبدالوہاب محسود جوکہ کوہاٹ یونیورسٹی میں شعبہ فارمیسی کے چئیرمین ہیں، دنیا کے بہترین محققین میں شامل ہوگئے ہیں۔

تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر تعلیم مینا خان افریدی تھے، جنہوں نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے محققین میں تعلیمی اسناد اور سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔

تقریب میں چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر نیاز احمد اختر (ستارہ امتیاز)، ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ضیاء الحق (جو خود بھی عالمی ٹاپ سائنسدانوں کی فہرست میں شامل ہیں) اور خیبر پختونخوا کی تمام جامعات کے وائس چانسلرز نے شرکت کی۔

اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستانی محققین کا عالمی سطح پر اس مقام تک پہنچنا ملک کے لیے باعث فخر ہے اور یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں۔

اس موقع پر ڈاکٹر عبدالوہاب محسود نے کہا کہ ایچ ای سی کی جانب سے دی گئی یہ شناخت نہ صرف ان محققین کی حوصلہ افزائی ہے بلکہ آنے والی نسل کے لیے بھی ایک مشعل راہ ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک و قوم کی ترقی اور علمی دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں