باجوڑ کی بیٹی CSS آفیسر بن گئیں

باجوڑ کے علاقے وڑہ ماموند سے تعلق رکھنے والی 24 سالہ منیبہ حسین نے نامساعد حالات اور قبائلی روایات کے درمیان محنت کی نئی مثال قائم کر دی۔

ڈاکٹر محمد ارشد حسین کی صاحبزادی نے سی ایس ایس 2025 کے امتحان میں اپنی پہلی ہی کوشش میں کامیابی سمیٹ کر ‘پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس’ (PAS) میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

نمل پشاور سے انگلش لسانیات میں گریجویشن کرنے والی منیبہ اپنے علاقے سے اس باوقار سروس کا حصہ بننے والی پہلی خاتون ہیں، جو پورے قبائلی خطے کے لیے ایک قابلِ فخر اعزاز اور نوجوان طالبات کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں