ایران میں اسرائیل کے خفیہ ادارے موساد کے لیے جاسوسی کے الزام میں دو افراد کو پھانسی پر لٹکا دیا گیا ۔
یعقوب کریمپور اور ناصر بقرزادہ پر الزام تھا کہ وہ 1980 سے 1988 تک ایران عراق جنگ میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے ایجنٹس کے طور پر کام کر رہے تھے۔
دونوں ملزمان نے اہم ترین جوہری تنصیب نطنز کے ساتھ ساتھ حساس مقامات سے متعلق معلومات اور ڈیٹا جمع کرکے موساد کو فراہم کیا تھا۔ جس سے ملک کی قومی سلامتی خطرے میں پڑ گئی۔











