اسلام آباد سے اغواء نوجوان کی تشدد زدہ لاش صوابی سے برآمد

تھانہ کوہسار کے علاقے ایف سکس سے اغواء ہونے والے نوجوان فرخ افضل کی تشدد زدہ لاش صوابی سے برآمد ہوگئی۔

والدین کے اکلوتے بیٹے فرخ افضل کو گزشتہ رات گھر کے باہر سے اغواء کیا گیا، والد کا کہنا ہے کہ شور شرابے کی آواز سن کر وہ باہر نکلے تو دیکھا کہ چار سے پانچ نامعلوم افراد بیٹے کو زبردستی گاڑی میں ڈال رہے تھے۔

والد کا کہنا ہے کہ میں نے اور محلے داروں نے مل کر بیٹے کو چھڑوانے کی کوشش کی، تاہم اغواء کاروں نے فائرنگ شروع کر دی، اہلخانہ کا کہنا ہے کہ واقعے کے فوراً بعد ہم نے ون فائیو پر کال کر کے اسلام آباد پولیس کو اطلاع دے دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں