گڑھی شاہو پولیس نے خفیہ اطلاع پر منشیات فروش خاتون صائمہ کو گرفتار کرکے ملزمہ کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی 7 کلو آئس برآمد کر لی۔
ملزمہ نوجوان نسل کو منشیات کے زہر میں دھکیلنے میں سرگرم تھی، دوران تفتیش لاہور میں منشیات سپلائی نیٹ ورک سے متعلق اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔
ملزمہ پہلے بھی متعدد منشیات مقدمات میں ملوث رہ چکی ہے، ملزمہ کے خلاف تھانہ گڑھی شاہو میں مقدمہ نمبر 263/26 درج کر لیا گیا اور قانونی کارروائی جاری ہے۔











