خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں 8 سے 10 مئی کے دوران گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق اس دوران ڈی آئی خان، ٹانک، بنوں، کرک اور لکی مروت میں دن کے اوقات میں درجہ حرارت 43 سے 47 ڈگری سینٹی گریڈ بڑھنے کا امکان ہے
جبکہ پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، مردان، صوابی، ہری پور اور کوہاٹ میں درجہ حرارت 39 سے 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔











