لدها۔ راولپنڈی میں قرض لین دین کے تنازع پر جنوبی وزیرستان اپر سے تعلق پذیر محسود قبیلہ سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کے قتل کے افسوسناک واقعہ پر عوامی نیشنل پارٹی جنوبی وزیرستان کے ضلعی صدر انور حیات محسود نے دلی افسوس اور غمزدہ و متاثرہ اہلخانہ سے ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ مقتول کے اہلخانہ جن کے بارے میں بتایا جاتا ھے کہ وہ مبینہ طور پر پولیس کی غیر قانونی حراست میں ہیں کو قانونی معاونت کی فراہمی اور ان کی داد رسی کے لئے ہر ممکن کردار ادا کرینگے ۔
اے این پی رہنما نے دوسرے فریق کے شخص کے قتل پر بھی افسوس کا اظہار کیا اور صبر و تحمل کا راستہ اختیار کرنے کی گزارش کی ان کا کہنا تھا کہ وہ اس سلسلے میں پنڈی روانہ هو رہے ہیں۔











