چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ڈیرہ اسماعیل خان پہنچ گئیں،مستحق خواتین کے مسائل سنے

ڈیرہ اسماعیل خان۔چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے تحصیل پروآ ڈیرہ اسماعیل خان میں بی آئی ایس پی سنٹر کا دورہ کیا اور مستحق خواتین سے ملاقات کر کے درپیش مسائل اور سہولیات سے متعلق آگہی حاصل کی ۔

انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی سنٹرز پر شفافیت اور خواتین کو باعزت سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے ،پروگرام میں موجود مشکلات کے حل اور ادائیگی نظام کو مزید بہتر بنانے کیلئے اقدامات جاری ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تحصیل پروآ سمیت دور دراز علاقوں میں نشوونما مراکز کی تعداد بڑھائی جائے گی ،خواتین کو بروقت مالی معاونت اور سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

سینٹر روبینہ خالدرکن قومی اسمبلی سردار فتح اللہ خان میاں خیل، ایم این اے نائمہ کنول بھی دورے میں چیئرپرسن بی آئی ایس پی کے ہمراہ موجود رہیں،اراکین صوبائی اسمبلی اشبر جدون، مہر سلطانہ اور شاذیہ طہماش نے بھی بی آئی ایس پی سنٹر کا معائنہ کیا۔

روبینہ خالد نےسنٹر میں موجود خواتین سے براہ راست گفتگو، مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہحکومت خواتین کی معاشی خودمختاری کیلئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو مزید مؤثر بنا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں