وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے بنوں کا دورہ کیا اور فتح خیل پولیس اسٹیشن پر دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔
ترجمان وزیر اعلی ہائوس پشاور کے مطابق وزیر اعلیٰ نےلواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور شہدا کے درجاتِ کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ وزیر اعلیٰ نے اسپتالوں میں زخمی اہلکاروں کی عیادت بھی کی اور انہیں بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔











