متحدہ عرب امارات نے تیل و گیس کی ترسیل کے لیے عالمی آبی گزرگاہ آبنائے ہرمز پر انحصار کم کرنے کے لیے نئے ویسٹ ایسٹ آئل پائپ لائن منصوبے پر کام تیز کردیا۔
اس بات کا اعلان ابوظہبی کے ولی عہد خالد بن محمد بن زائد النہیان نے کیا جنھوں نے قومی نیشنل کمپنی ’’ادنوک‘‘ کو ہدایت دی ہے کہ منصوبے کی تکمیل جلد یقینی بنائی جائے۔
انھوں نے مزید بتایا کہ اس منصوبے کی تکیمل سے 2027 تک فجیرہ کے راستے تیل برآمد کرنے کی صلاحیت دگنی کی جا سکے اور اس طرح متحدہ عرب امارات کو آبنائے ہرمز کا متبادل مل جائے گا۔











