پاکستان ریڈ کریسنٹ مرج ایریا کے چیئرمین عمران وزیر اور اپر وزیرستان کے افسر حسن محسود اور اس کی ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہےجنہوں نے اپنی بہترین نگرانی میں امدادی سامان کی تقسیم کو صاف شفاف اور منظم طریقے سے مکمل کیا۔
ان کی محنت اور دیانتداری کی بدولت یہ امداد حقیقی مستحقین، بیوہ خواتین، غریب اور نادار خاندانوں تک پہنچائی گئی۔
یہ عمل انسانیت، خدمت اور ایمانداری کی ایک خوبصورت مثال بن گیا ہے۔
عوامی حلقوں نے حسن محسود اور اس کا ٹیم کے کاوشوں کو سراہتے ہوئے اسے ایک تاریخی اور مثبت اقدام قرار دیا ہے۔











