ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے سابق صدر ابراہیم رئیسی کی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہادت کی دوسری برسی کے موقع پر ایک تحریری پیغام جاری کیا ہے۔
ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق اپنے پیغام میں مجتبیٰ خامنہ ای نے ابراہیم رئیسی کو عوامی خدمت اور مزاحمتی سیاست کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی قیادت کو اتحاد، معاشی مشکلات کے حل اور قومی استحکام پر خصوصی توجہ دینا ہوگی۔











