اسلام آباد۔خیبر پختونخواہ کے علاقے باجوڑ سے تعلق رکھنے والے ابراہیم نور نے وفاقی وزیر برائے نوجوانان رانا مشہود خان سے ملاقات کی ،رانا مشہود خان نے ابراہیم نور کے فلاحی کاموں کی تعریف کی اور انہیں زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے اور تعریفی سند بھی پیش کی۔
قبائلی عوام کے حلقوں نے مرکزی حکومت سے مزید ایسے نوجوانوں کو فرنٹ لائن پر لانے کا مطالبہ کیا ہے،ابراہیم نور ایک سماجی اور فلاحی نوجوان ہے، انہوں اپنی زمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کرنے کا عہد کیا۔











