فورسز اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپ،2 بم صحافی کے گھر آ گرے

شمالی وزیرستان: میرعلی کے علاقے خدی کلی میں سکیورٹی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات ہیں، جن کے دوران مقامی صحافی امیر سہیل زلند کے گھر پر 2 عدد بم گرنے کا واقعہ پیش آیاہے۔

صحافی امیر سہیل زلند کے مطابق جھڑپوں کے دوران ان کے گھر پر دو بم ان کے گھر آگرے، جس کے نتیجے میں گھر کو جذوی طور پر نقصان پہنچا اور اہلِ خانہ شدید خوف و ہراس کا شکار ہو گئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

صحافی نے بتایا کہ علاقے میں گولہ باری اور دھماکوں کا سلسلہ جاری رہا، جس کے باعث متعدد مکین گھروں سے باہر نکلنے پر مجبور ہو گئے اور کھلے مقامات پر پناہ لینے لگے۔

مقامی حلقوں نے اس واقعہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک صحافی کے گھر کا نشانہ بنانا قابلِ توجہ معاملہ ہے، جس پر فوری تحقیقات کی ضرورت ہے تاکہ حقائق سامنے آ سکیں اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں