سوات خودکش دھماکہ، 2مزید زخمی چل بسے، شہدا کی تعداد 17 ہو گئی

پشاور۔خیبر پختونخوا کے سرسبز علاقے سوات میں خودکش دھماکہ کے شہدا کی تعداد 17 ہو گئی

دھماکے کے بعد ہسپتال میں علاج معالجہ کیلئے داخل کئے گئے زخمیوں میں سے 2مزید زخمی چل بسے، جس کے بعد شہدا کی تعداد 17 ہو گئی۔

زخمی ہونے والے 12افراد سیدوشریف ہسپتال میں زیر علاج ہیں، ان میں آٹھ پولیس اہلکار جبکہ 4 شہری شامل ہیں۔شہید ہونے والوں میں سات پولیس اہلکار اور دس سویلین شامل ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں