چترال میں سیلاب سے تباہی: ایمل ولی کا ہنگامی ریلیف آپریشن کا مطالبہ

پشاور۔اے این پی کے مرکز ی صدر سینیٹر ایمل ولی خان نے حالیہ شدید بارشوں کے نتیجے میں چترال میں سیلاب سے تباہی پر گہری تشویش کا اظہار کیاہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اپر اور لوئر چترال دونوں اضلاع میں انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا ہے، جبکہ اپر چترال کا دیگر علاقوں سے زمینی رابطہ بھی منقطع ہو چکا ہے۔

ایمل ولی خان نے مزید کہا کہ متاثرہ علاقوں کے عوام انتہائی کٹھن حالات سے گزر رہے ہیں اور صوبائی حکومت کی جانب سے اس صورتحال پر مؤثر اقدامات نہ کرنا افسوسناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں حکومت کی اولین ترجیح متاثرین کو فوری امداد اور بنیادی سہولیات کی فراہمی ہونی چاہیے۔

اے این پی کے صدر نے مطالبہ کیا کہ چترال سمیت حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ تمام علاقوں کو فوری طور پر آفت زدہ قرار دیا جائے تاکہ ہنگامی بنیادوں پر ریلیف اور بحالی کے اقدامات کیے جا سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں