کوئٹہ۔ جے یوآئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ نئے صوبے بنانا کوئی آسان کام نہیں، اس کے لیے ملک کی مجموعی ساخت اور حالات کو مدنظر رکھنا ضروری ہے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ نئے صوبے بنانا بذاتِ خود بری بات نہیں، تاہم یہ دیکھنا ہوگا کہ آیا موجودہ حالات میں ملک اس کا متحمل ہو سکتا ہے یا نہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی وزیراعظم کی مشاورت کے بغیر اس نوعیت کا بیان نہیں دے سکتے،ملکی حالات سے توجہ ہٹانے کے لیے وقتا فوقتا نئے شوشے چھوڑے جاتے ہیں۔
انہوں نےکہا کہ مرضی کی حکومتوں کے قیام سے جمہوریت مضبوط نہیں ہو سکتی،پارلیمنٹ کمزور ہو چکی ہے اور ملک کو آئین کے مطابق چلانے کی ضرورت ہے۔











