خیبرپختونخوا اسمبلی نے اراکین کے لیے مختص مراعات و استحقاق ایکٹ 2026 میں ترامیم متفقہ طور پر منظور کرلی، جس میں بلیو پاسپورٹ کی شق بھی واپس لے لی گئی ہے۔
خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر ثریا بی بی کی صدارت میں ہوا جہاں خیبرپختونخوا اسمبلی نے استحقاق اور مراعات کے قانون میں ترمیمی بل تیار کرلیا۔
نئی ترامیم میں تاحیات بلیو پاسپورٹ کی شق واپس لے لی گئی اور پاسپورٹ کی شرط رکن اسمبلی کی مدت تک رہے گی۔
خیبر پختونخواہ اسمبلی میں ہری پور اور ایبٹ آباد کو وفاقی دارالحکومت میں شامل کرنے کی تجویز کے خلاف قرارداد منظور کرلی گئی اور یہ قرارداد صوبائی وزیر اکبر ایوب نے پیش کی۔











