تھائی لینڈ تائیکوانڈو چیمپئن شپ: عبدالہادی محسود اور احسان اللہ محسود نے گولڈ میڈل جیت لئے

اسلام آباد۔ تھائی لینڈ تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی کھلاڑی عبدالہادی محسود اور احسان اللہ محسودنے گولڈ میڈل جیت لئے۔

دونوں کھلاڑیوں نے اپنی غیر معمولی صلاحیتوں محنت اور بہترین کھیل کے ذریعے پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کیا۔

کھیلوں سے وابستہ شخصیات اور شائقین نے ان کی کامیابی کو نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ایک بہترین مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ عبدالہادی محسود اور احسان اللہ محسود بے پناہ ٹیلنٹ کے مالک ہیں اور مستقبل میں بھی بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کے لیے مزید اعزازات حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

شائقین نے دونوں گولڈ میڈلسٹ کھلاڑیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی اسی جذبے اور محنت کے ساتھ کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں