جنوبی وزیرستان میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ

پشاور۔ضلع جنوبی وزیرستان ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق جنوبی وزیرستان اپر و لوئر میں سیکیورٹی خدشات اور ممکنہ خودکش حملوں کے پیشِ نظر یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔

حکمنامے کے مطابق عوامی تحفظ، امن و امان اور سیکیورٹی فورسز و پولیس تنصیبات کی حفاظت کے لیے خصوصی پابندیاں فوری طور پر نافذ العمل ہوں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں