سوات۔خیبرپختونخوا کے علاقے سوات میں موٹر وے پر مسافر کوسٹر حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں 20 افراد زخمی ہوگئے۔
مسافر کوسٹر مدین سے پشاور جارہی تھی کہ سوات موٹر وے کی ٹنل نمبر تین کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی ۔
پولیس کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے افراد میں مرد، خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔











