ڈیرہ اسماعیل خان ۔خیبر پختونخواہ کے علاقے ڈی آئی خان میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران 46 کروڑ روپے مالیت کی اراضی واگزار کرا لی گئی۔
ڈی سی حکمت اللہ کی ہدایت پر تجاوزات کیخلاف بڑا آپریشن کیا گیا جس کے نتیجے میں10 کنال سرکاری اراضی ناجائز قابضین سے واگزار کرا ئی گئی۔
آپریشن کے دوران 7 دکانیں مسمار کی گئیں جبکہ 16 زیرِ تعمیر دکانیں بھی گرا دی گئیں، بعد ازاںقریبی رہائشی مکانات کے مکینوں کو 24 گھنٹوں کے اندر جگہ خالی کرنے کے نوٹس جاری کیے گئے ۔











