جمرود : کھٹیا خیل اور بہرام خیل میں اراضی تنازع حل

ضلع خیبر کی تحصیل جمرود میں کھٹیا خیل اور بہرام خیل قبائل کے درمیان جاری اراضی تنازعہ قبائلی جرگے کی کامیاب ثالثی اور باہمی افہام و تفہیم سے پرامن انداز میں حل کر لیا گیا۔

تنازعے کے حل کے لیے ایک بڑے جرگے کا انعقاد کیا گیا، جس میں مقامی مشران، قبائلی عمائدین، عمائدینِ علاقہ، معززین اور دونوں فریقین کے نمائندوں نے شرکت کی۔

جرگے نے دونوں فریقین کے مؤقف اور دلائل تفصیل سے سنے، جس کے بعد باہمی رضامندی اور مفاہمت کی بنیاد پر فیصلہ سنایا گیا۔ دونوں قبائل نے جرگے کے فیصلے کو قبول کرتے ہوئے تنازعے کو خوش اسلوبی سے ختم کرنے پر اتفاق کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں