لکی مروت میں دستی بم دھماکہ، 3 افراد جاں بحق، 3 بچے زخمی

پشاور۔ خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں دستی بم حملے میں تین افراد جاں بحق جبکہ تین بچے زخمی ہوئے ہیں۔

یہ واقعہ لکی مروت کے علاقے بہرام خیل میں پیش آیا، پولیس کے مطابق گھریلو جھگڑے کے بعد مبینہ طور پر دستی بم دھماکہ ہوا ہے۔

دھماکے میں رشید خان، ان کی بھابھی اور ایک کمسن بھتیجا جان کی بازی ہار گئے، جبکہ تین کمسن بچے دھماکے کی زد میں آکر زخمی ہوئے۔

پولیس تحقیقات کے مطابق رشید خان نے مبینہ طور پر بھائیوں سے جھگڑے کے بعد اپنے گھر کو آگ بھی لگا ئی اور اہلِ علاقہ کو آگ بجھانے سے منع کیا۔

پولیس کے مطابق میں دستی بم دھماکہ کے افسوس ناک واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور تاحال مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔ حکام شواہد جمع کر رہے ہیں، جس کے بعد مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں